khawaja sara,shemail per firing krne walay mulzim girftar 454

اوکاڑہ،خواجہ سراء کے اغواء کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار کرلئے گئے

اوکاڑہ،خواجہ سراء کو اغواء کرنے کی کوشش ،مزاحمت پر تشدد فائرنگ ڈی پی او اوکاڑہ کو اطلا ع ملنے پر ٹیم تشکیل دو ملزمان گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق خواجہ سراء ندیم عرف سویراڈانس پارٹی کے لیے جارہاتھے کہ چارا وباش نواجون تصور عرف شانی ،بابر ، امیر عباس اور آصف تعاقب کررہے تھے ویرانہ دیکھ کر ان کی گاڑی کو روک لیا اور خواجہ سراء کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر خواجہ سراء نے مزاحمت کی توملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور آتیش اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے خواجہ سراء ندیم عرف سویر ا زخمی ہو گیا ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے ڈی ایس پی رینالہ ضیاء الحق اور ایس ایچ او صدر رینالہ اختر خان کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے دی اور ہدایت جاری کی کہ مجھے اس حوالہ سے لمحہ بہ لمحہ آگا ہ کیاجائے اور مضروب کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ڈی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کا تعاقب شروع کر دیا گا تو ملزمان ضلع اوکاڑہ کی حدود کراس کرتے ہوئے علاقہ غیر جانے کی تیار ی کررہے تھے کہ پتوکی کے قریب ضلع قصور میں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورسائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی تحقیقات شروع کرد ی گئیں ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع پر ڈی پی اواطہر اسماعیل نے کہا کہ پولیس فورس اس طرح تندہی ، تجربہ اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرگرم رہے تو جرم کا خاتمہ زیادہ سے زیاد ہ ہو گاجبکہ دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہو گئے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تجربہ کارٹیم تشکیل دے دی ہے جوتمام ممکن وسائل کر برؤے کارلاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر گئی خواجہ سراؤں نے ڈی ایس پی رینالہ ضیاء الحق سے ملکر ڈی پی او اوکاڑہ اور ا یس ایچ او صدررینالہ انکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری انصاف کے لیے بروقت کارروائی کی اورہمیں احساس تحفظ ملا۔
okara mai khawaja sara per firing

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں