رپورٹ:قاسم علی…
اوکاڑہ کے علاقے ون فورایل میں شادی کے خوشیوں بھرے لمحات قیامت صغری میں اس وقت تبدیل ہوگئےجب گھر میں آئے مہمانوں کیلئےدلہن کی والدہ شاہدہ بی بی دیگر خواتین کیساتھ مل کر کھانا تیارکررہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس میں خواتین ،بچوں اور مردوں سمیت تیرہ افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل کیا گیا تاہم پانچ خواتین اور تین مردوں کوانتہائی تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا جہاں پر دلہن کی والدہ شاہدہ سمیت چار خواتین جان کی بازی ہارگئیں اس کے بعد دو روز قبل پینتیس سالہ نوجوان راؤ اصراربھی ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگیا.اور آج سولہ سالہ معیزادریس بھی جان کی بازی ہار گیا ہے.
یاد رہے کہ یعقوب نامی شخص کی بیٹی کی شادی 31 مارچ کو طے تھی اور اس سلسلے میں دوردراز کے مہمان اس خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے دو روز پہلے ہی وہاں پہنچ گئیں اور دلہن کی والدہ سمیت دیگر خواتین ایک کمرے میں بیٹھ کر سلنڈر پر کھانا تیار کررہی تھیں لیکن مہمانوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ خواتین نے سلنڈر کے قریب آگ بھی جلا لی جس سے سلنڈر پھٹ گیا اورآگ جلانے کی یہ غلطی قیمتی چھ قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی.
