اوکاڑہ عیدگاہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا عامر علیم اپنی بیوی پروین کے ہمراہ گھر پر سویا ہوا تھا کہ ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر چھریوں کے وار کر دئیے جس کے نتیجہ میں پروین موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ عامر علیم شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان میں مبینہ طور پرعامر علیم کا بھتیجا شامل ہے جو کہ واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے۔ وجہ عناد گھریلو تنازعہ بیان کی جا رہی ہے پولیس تھانہ اے ڈویزن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
