okara benazir phatak k qareeb daketi 639

اوکاڑہ،دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،شہری سات لاکھ روپے سے محروم

اوکاڑہ..تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں بینظیر روڈ پھاٹک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے .بتایا جاتا ہے کہ گاڑی نمبریLEB/8795میں سوار افراد بینظیر روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تھے کہ پیچھے سے ان کے تعاقب میں آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے ان پر اچانک ہلہ بول دیا اور آن کی آن میں گاڑی کے شیشے توڑ کر سات لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے اس موقع پر ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں