doram daketi qatal ka drop scene bhai ne bhai ko qatalkr dala 858

اوکاڑہ،دوران ڈکیتی قتل کا افسوسناک ڈراپ سین،مدعی ہی قاتل نکلا

اوکاڑہ کے نواحی علاقے اکیس جی ڈی کے رہائشی وسیم کیساتھ چند روز قبل ڈکیتی واردات ہوئی جس میں دوران مزاحمت اسے قتل کردیا گیا تھا اس قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ درج کرواتے وقت ندیم نے رو رو کر پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی دو روز قبل سعودی عرب سےعید منانے کیلئے پاکستان آیا تھا اور آج ڈکیتی واردات میں دوران مزاحمت مارا گیا ۔ تاہم پولیس کی تحقیقات کے بعد آج انتہائی حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ مدعی ہی قاتل تھا یعنی ندیم نے اپنے بھائی کو خود ہی قتل کیا ہے ۔ اور اس قتل کا اعتراف جرم بھی اس نے کرلیا ندیم کا کہنا تھا کہ وسیم کے بیرون ملک جانے کے بعد اس کی بیوی کیساتھ میرے تعلقات استوار ہوگئے تھے اور ان تعلقات کا راز فاش ہونے کے ڈر سے اس نے اپنے بھائی کو قتل کیا اور پھر اس قتل پر پردہ ڈالنے کیلئے میں ڈکیتی کا ڈرامہ کیا تھا ۔ ایس پی بلال قیوم نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کیلئے کیش انعامات کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں