دوروز قبل اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 53 تھری آر سے خبر آئی کہ وہاں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ہے جس کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا گیا تاہم پولیس نے جب اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو معاملات کچھ اور ہی نظر آئے اس دوران ہولیس نے لڑکی والد محمدشعبان کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے بیٹے غلام مصطفیٰ اور علی نواز فرار ہوگئے۔مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقتولہ نجمہ بی بی کچھ عرصہ قبل اغوا ہوگئی تھی اور پھر اس نے 23 جی ڈی کے مظہر سے شادی کرلی تھی تاہم محبت کی یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور نجمہ کو طلاق ہوگئی اور اب وہ اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی نجمہ کے والدین کو اس کا بہت رنج تھا اور اسی غصے کی آگ کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے مل کر اسے فائرمار کر قتل کردیا اور شورمچادیا کہ ان کی بیٹی نے معمولی تنازعہ پر خودکشی کرلی ہے۔ایس ایچ او کینٹ سعید احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
