accident in okara 1 killed 6 injured 594

اوکاڑہ،دومختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق،سات زخمی

اوکاڑہ ،لاہور سے شجاع آباد جانے والی تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ایک نوجوان جاں بحق سات افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کا رہائشی نوجوان نعمان ولد نذیر اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے شجاع آباد جا رہا تھا اوکاڑہ بائی پاس پر اس کی تیز رفتار کار کا ٹائر اچانک برسٹ ہونے سے کار بے قابو ہو گئی اس دوران تین گاڑیاں اس کی گاڑی سے ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں نعمان ولد نذیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دریں اثنا قصور روڈ اڈا صالوال کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو تے ہوئے سلپ ہو گئی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نا معلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں