okara police news 591

اوکاڑہ،دوگروپوں میں خونی تصادم ایک جاں بحق،چھ شدید زخمی

اوکاڑہ ،تھانہ صدراوکاڑہ کے علاقہ میں دو متحارب گروپوں کے مابین جھگڑا ڈنڈوں ،سوٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادنہ استعمال ایک شخص جاں بحق چھ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدرا وکاڑہ کے علاقہ52ٹو ایل میں عبدالحمید اور منیر وغیرہ گروپ کے مابین زمین کے تنازعہ پر جھگڑا چلا آ رہا تھا گزشتہ روز منیر اور عبدالحمید گروپ کے مابین دوبارہ جھگڑا ہوا اس دوران ڈنڈوں ،سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار سے عمران شوکت نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ وحید ،ضیاء ،روف ،عبدالحبیب ،مجید وغیرہ زخمی ہو گئے پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اس دوران منیر اور اس کے ساتھی جمیل وغیرہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گئے پولیس نے وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ جاں بحق ہونیو الے عمران شوکت کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں