اوکاڑہ،دیرینہ دشمنی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا،نوجوان بیدردی سے قتل

اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 20 جی ڈی سٹاپ پر لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی ہے جس کے مطابق مزمل نامی شخص کو سات افراد نے بے دردی کے ساتھ سرعام لوگوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کرڈالافائرنگ سے قتل ہونے والا شخص 20/GD ٹبی پیراں والی کا رہائشی تھا قتل کرنے کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جارہی ہے مقتول مزمل کا بھائی قتل کے جرم میں پہلے ہی جیل کاٹ رہا ہے اور مخالفین کا بھائی بھی کچھ عرصہ پہلے قتل ہو چکا ہے اور اسی کا بدلا لینے کے لیے آج مخالفین نے قاتلانہ حملہ کیا اور مزمل کو موت کی گھاٹ اتار دیا.مقتول کے ورثاء نے انصاف کی فراہمی کے لیے نعش کو تھانہ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا پولیس نے FIR کا اندراج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button