ذخیری اندوزوں کے خلاف چند ماہ سے کاروائیاں جاری ہیں لیکن ضلع اوکاڑہ میں یہ اب تک کی سب سے بڑی کاروائی سمجھی جارہی ہے جس میں انتظامیہ نے بڑی سیاسی شخصیت پر ہاتھ ڈالتے ہوئے معروف سیاسی شخصیت چوہدری خلیل الرحمان کی راوی رائس مل پر چھاپہ مارا ۔ یہ کامیاب ریڈ سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مارا گیا جس میں اے سی اوکاڑہ،ڈی او انٹرپرائزز،تحصیلدار اور نائب تحصیلداراوکاڑہ شامل تھے ۔ انتظامیہ کے مطابق اس رائس مل میں نوید شفیق نامی شخص نے ڈیڑھ لاکھ لیٹر کوکنگ آئل،دوہزار کلوگرام گھی اورپانچ ہزار بوری چینی سٹاک کررکھی تھی ۔ یاد رہے چوہدری خلیل الرحمان معروف سیاستدان اور ایم این اے ریاض الحق جج کے کزن ہیں ۔
