الیکشن کی آمد آمد ہے اور اس کیساتھ ہی تمام اضلاع کی انتظامی باڈی کو تبدیل کیاجارہاہے تاکہ یہ افسران الیکشن پر اثرانداز نہ ہوسکیں .اس سلسلے میں ضلع اوکاڑہ کے ڈی پی او حسن اسدعلوی کی جگہ ذیشان اصغر کو لایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرارشاد کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ رضوان نزیر لیں گے.
