dpo hassan asad alvi 644

اوکاڑہ،راشی تفتیشی افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ کسی ملازم یا آفیسر نے تفتیشی خرچ کے نام پرمدعی یاملزم سے ایک پائی بھی وصول کی تو اُ س کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجما ن پولیس کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز کے غیور ہال میں تفتیشی افسرا ن سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن زونیر اظفر بھی موجو د تھیں اکاؤنٹنٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جو بھی تفتیشی افسر اخراجات کی مد میں بل پیش کرے گا اُ سے فوری طور پر فنڈز فراہم کر دیے جائیں گے ڈی پی اونے کہاکہ تفیتش کی مد میں ہونے والے اخراجات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ڈی پی اونے تفتیشی افسران سے کہا کہ تفتیش کے نام پر سائلین سے پیسے وصول کرنے والا تفتیشی افسر خود کو معطل سمجھے ہر تفتیش پر اُٹھنے والے اخراجات کا بل بنا کر پیش کیا جائے جس کی ادائیگی حکومت پنجاب کے فراہم کردہ فنڈ سے کی جائے گی زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو اختیارات دئیے ہیں وہ آ پ کے پاس بطور امانت ہیں آپ ان اختیارات کومظلوموں،غریبوں کی دادرسی کے لیے استعمال کریں تاکہ مخلوق خد اکی خدمت کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں