regional director anti corruption sahiwal 414

اوکاڑہ،رشوت وکرپشن جیسےناسورمعاشرتی تباہی کا بڑا سبب ہیں،ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کاشف محمد علی

اوکاڑہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کاشف محمد علی نے کہا ہے کہ کرپشن اس ملک کا بہت بڑا مسئلہ اور ظلم ہے یہ عدل کی ضد ہے جس کی وجہ سے ہم بحثیت قوم معاشرتی انحطاط کا شکار ہیں کرپشن کے معنی کو محدود کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے صرف روپے پیسے کی بد دیانتی کو کرپشن مانا جا رہا ہے جبکہ اگر کوئی شخص اپنے دائرہ اختیار میں ہر سطح پر انصاف نہیں کرتا تو یہ بھی کرپشن ہی تصور ہو گی عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناسور کے خاتمہ کے لئے آگے آئیں کیونکہ رشوت ستانی معاشرہ کی تباہی کا باعث ہے اور معاشرتی ناہمواری کی بڑی وجہ یہ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسدا رشوت ستانی کے موقع پر اوکاڑہ آرٹس کونسل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں چیئر مین ضلع کونسل ملک علی قادر عباس ،وائس چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت علی بھولا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر ،ڈائریکٹر کالجز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسماء صابر سمیت سکولوں و کالجز کے طلباء و طالبات ،سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان،وکلاء ،صحافیوں سمیت معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کاشف محمد علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسماء صابر نے کہا کہ اپنے آج کو بہتر اور آنے والے کل کو تابناک بنانے کے لئے ضروری ہے کہ رشوت ستانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے لوگوں کو دین اسلام کی روشنی میں اس برائی سے بچنے کے لئے آگاہی دی جائے کیونکہ رشوت سے معاشرے تباہ ہوتے ہیں اور یہ ہی بڑی بربادی کی بنیاد ہے ہمیں معاشرہ میں عدل و انصاف،ایمانداری کے مثبت ثمرات سے متعلق لوگوں کو بتاناہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شعبہ زندگی سے متعلق سسٹم کو درست کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں انہوں نے اساتذہ پر زوردیا کہ و ہ طالب علموں کی اس طرح کردار سازی کریں کہ وہ اعلیٰ اخلاق کے حامل ذمہ دار شہری بنیں ۔اس موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نے رشوت ستانی اور معاشرتی ذمہ داریوں کے موضوع پر تقاریر کیں بعد ازاں عالمی یوم انسداد رشوت ستانی کے تناظر میں بچوں کی پینٹنگز اور پوسٹرز کے مقابلے ہوئے جس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.