اوکاڑہ،لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ثاقب مجید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو صاف ستھرے گوشت کی فروخت کو محکمہ لائیو سٹاک یقینی بنائے گی ناقص مضر صحت بیمار جانوروں اور پانی ملے گوشت کی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندارج کروایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر ثاقب مجید نے کہا کہ اوکاڑہ اور اس کی تینوں تحصیلوں میں لائیو سٹاک کی اسپیشل چھاپہ مار ٹیمیں سستے رمضان بازاروں اور مارکیٹ میں صاف ستھرے گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں گئیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سستے رمضان بازاروں میں محکمہ لائیو سٹاک کے کاؤنٹرز مکمل فعال کر دئیے گئے ہیں جو کہ چاند رات تک اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ڈاکٹر ثاقب مجید نے کہا کہ ضلع کے تمام سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کو ذبح کرنے سے پہلے ویٹرنر ی ڈاکٹرز مکمل چیک کرنے کے بعد سرکاری مہریں لگا تے ہیں جس کی تصدیق کے بعد گوشت کی فروخت کی اجازت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ذبح خانوں کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے کی قطعی اجازت نہ ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرویا جائے گا ۔
