اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسدعلوی نے کہاہے کہ ماہ رمضان برکتوں اور نیکیوں کا مہینہ ہے تاجرحضرات اللہ کی خوشنود ی حاصل کرنے کے لیے ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ر یلیف فراہم کریں ضلع بھر میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں ، مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر پراشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی اوکاڑہ میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے موقع پر بغور جائزہ لیتے ہوئے تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور سبزی منڈی کے آڑھتی حضرات بھی موجود تھے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان کی آمد کے ساتھ سیکیورٹی کو بھی فول پروف بنا دیا گیا ہے مساجد ، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، بازاروں،
مارکیٹوں اور رش والے مقامات پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ اور دو گناہ کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ معاشرہ کا ہر فرد اس بابرکت مہینہ میں غریب اور مسکینوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے بعدازاں انہوں نے سستے رمضان بازاروں کے اطراف میں پولیس سیکیورٹی کو بھی چیک کیا انہوں نے کہا سستے رمضان بازاروں کے اطراف میں ٹریفک پلان سے ہٹ کر کوئی گاڑی کھڑی نہ ہو۔
