sucide by fire in okara 612

اوکاڑہ،روٹھی بیوی کے نہ ماننے پرخاوندنے سسرال میں پٹرول چھڑک کرخودکوآگ لگالی

عدم برداشت اورگھریلو جھگڑوں کے باعث آئے روز کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں ایسے حادثات میں ہرسال سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 20 ٹو ایل میں بھی آج ایسا ہی ہوا جب 22 سالہ اللہ رکھا نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی.اوکاڑہ ڈائری کو حاصل معلومات کے مطابق اللہ رکھا کا اپنی بیوی کیساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ دنوں بھی ان کے درمیان جھگڑا ہواجس کے نتیجے میں اس کی بیوی روٹھ کرمیکے چلی گئی آج اللہ رکھا اسے منانے کیلئے سسرال گیا تاہم اس نے ساتھ جانےسے انکارکردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اللہ رکھا نے سسرال میں ہی خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس کو فوری طور پر ڈسٹرک ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق اس کے جسم کا پینسٹھ فیصد حصہ جل چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں