riaz ul haq juj on strong position NA 142 692

اوکاڑہ،ریاض الحق جج کی بڑی کامیابی،میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے 40کونسلرز کی غیرمشروط حمائت حاصل

اوکاڑہ،میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے 40کونسلرز کا مشترکہ سیاسی اکٹھ مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی مکمل غیر مشروط حمایت کا اعلان اپنے اپنے حلقہ میں بھاری اکثریت سے کام کروانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ا وکاڑہ کے 40کونسلرز کا سیاسی اکٹھ سابق لیگی ایم این اے ریاض الحق جج کے انتخابی دفتر میں ہوا جہاں میونسپل کمیٹی کے کونسلرز نے این اے 142سے لیگی امیدوار ریاض الحق جج ،پی پی سٹی حلقہ سے منیب چوہدری اور شاہبھور کے علاقہ سے میاں یاور زمان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام کونسلرز اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن کے سلسلہ میں پلاننگ کے ساتھ کام کریں گے روٹھے ہوئے کارکنان کو منایا جائے گا کونسلرز نے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں سے بھرپور کامیابی سمیٹیں گے اس موقع پر سٹی اوکاڑہ سے ایم پی اے کے امیدوار منیب الحق چوہدری اور چوہدری فیاض ظفر نے تمام کونسلرز کا مسلم لیگ(ن) کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے کونسلرز سے مل کر ناراض کارکنان کو ہر صورت منائیں گے اور کارکنان کو مایوس نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں