rescue 1122 ki emandari 851

اوکاڑہ،ریسکیو کی بروقت کاروائی نے شہری کے لاکھوں روپے لٹنے سے بچالئے

اوکاڑہ لاری اڈہ میں ریسکیو اہلکاروں نے ایک بار پھر اپنے فرائض بروقت اور ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچالیا واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ریسکیو کو اطلاع ملی کی لاری اڈہ میں کسی مسافر کی حالت غیر ہوگئی ہے جس پر ریکسیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں پر ایک شخص کو نشہ آور شیز کھلائی گئی تھی جس سے اسکی حالت بگڑ رہی تھی جسے ریکسیو نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اسی دوران اس کے پاس سے ایک لاکھ کے قریب رقم اور موبائل بھی ریسکیو اہلکاروں کو ملا جو ہوش میں آنے پر مسافر عمران کے حوالے کردیا گیا ،جس پر عمران نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔عمران پہاولپور سے لاہور جاتے ہوئے اس حادثے کا شکار ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں