ریسکیو 1122کو ایک بہترین ادارہ قرار دیا جاتا ہے تو اس کی وجوہات بھی ہیں کیوں کہ اس ادارے کی جانب سے عوام کو ہمیشہ ہی ہوا کا ٹھنڈا جھونکا ہی ملتا ہے جس کے باعث عوام ہمیشہ اس ادارے کی تعریف کرتے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ اوکاڑہ میں بھی پیش آیا جہاں ریسکیو اہلکاروں نے نہ صرف بابا جی کی جان بچائی بلکہ ان کے مال کی بھی حفاظت کی ۔
ہوا کچھ یوں کہ دیپالپور کے رہائشی 67 سالہ بزرگ کو بس میں نامعلوم افراد نے نشہ آور چیز کھلا دی جس سے باباجی کی حالت اچانک خراب ہوگئی جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو کو پہنچائی گئی اور وہ چند لمحوں میں موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ بزرگ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بزرگ شہری سے مبلغ 1 لاکھ 9 ہزار روپے بھی ملے۔
ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب بزرگ کے لواحقین اطلاع ملنے پر ریسکیو سنٹرل اسٹیشن آئے تو وہاں پر کلیم لطیف شفٹ انچارج نے اپنی زیر نگرانی لواحقین کو مکمل رقم مبلغ 1 لاکھ 9 ہزار روپے،موبائل فون و دیگر اشیاء بحفاظت واپس کر دیں۔
لواحقین نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو کہ ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہماری دولت کی بھی حفاظت کرتا ہے۔ ریسکیو ذرائعڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے بھی ایمرجنسی پر پیشہ وارانہ اور ایمانداری کا اعلیٰ مظاہرہ کرنے پر ریسکیورز کو شاباش دی