rescue 1122 october 2018 call record 439

اوکاڑہ،ریسکیو 1122 کوماہ اکتوبرمیں کی جانیوالی کالز کی مکمل تفصیلات جانئے اس رپورٹ میں

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 51580 کالز محصول ہوئی ہیں جس میں 1840 ایمرجنسی کالز ہیں 23431 غیر متعلقہ ، 24670 مس کالز، 1181 معلوماتی ، 402 رونگ اور 56 فیک کالز محصول ہوئی ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1840 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 1902 افراد کو ریسکیوکیا۔ جس میں 585روڈ ٹریفک حادثات، 979 میڈیکل، 19آگ لگنے کے واقعات ،53کرائم ، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 202 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں673 افراد متاثر ہوئے جن میں 8 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ101 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 564 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 19 واقعات ہوئے جن میں 13 کمرشل ایریا ، 5 رہائشی علاقے جبکہ 1 واقعہ مختلف ایریا میں پیش آئے ان واقعات میں ریسکیون1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے 20.62ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔اکتوبرمیں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 670 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت گزشتہ ماہ7 یونین کونسلز سیمت مختلف اداروں میں 12 تربیتی ورکشاپش کا اہتمام کیا گیا جس میں 713 افراد کو بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کی تربیت فراہم کی گئی۔8 اکتوبر2005 کے زلزلے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے لوگوں کی یاد میں نیشنل ریزیلنس ویک منایا گیا جس میں ضلع بھر میں آگاہی واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے پیغام کو لوگوں تک پہنچاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 2016 کے فائر سیفٹی کوڈز اورریسکیو1122 کا کیمونٹی سیفٹی پروگرام محفوظ معاشرے کے قیام میں مددگا ر ثابت ہوگا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.