اوکاڑہ،زرعی سیکٹر کو منافع بخش بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،خرم شہزاد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کسانوں کی مشکلات کے ازالہ اور زرعی سیکٹر کو ایک منافع بخش شعبہ بنانے کے لئے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے محکمہ زراعت سمیت تمام دیگر متعلقہ محکمے زرعی سیکٹر کی کسانوں کی خواہشات کے مطابق بحالی کے لئے شفارشات مرتب کریں اور کسانوں کو معیاری بیج،بہترین کھاد اور کیمیائی زھروں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران بھر پور اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی ایڈ وائزری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں چئیر مین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ایڈوائزری کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں مکئی اور کپاس کی کاشت کے اہداف سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک لاکھ 30 ہزار 5 سو ایکڑ سے زائد رقبہ پر مکئی کی کاشت کی گئی ہے۔کپاس کی کاشت کا ہدف 30 ہزار ایکڑ ہے جبکہ اب تک دس ہزار 980 ایکڑ رقبہ پر کپاس پر کاشت کی جا چکی ہے۔ضلع میں گندم کی برداشت کی جا رہی ہے ضلع میں جعلی ادویات اور غیر معیاری کیمیائی کھادیں فروخت کرنے والوں کو اب تک 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں کاشتکاروں کو کسان دوست کیڑوں ٹرائکو گرامااور کراسو پرلا کے کارڈ مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کی رجسٹر یشن اور ای رجسٹر یشن سے متعلق بھی اب تک کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی بتایا۔اجلاس کو ڈی او واٹر مینجمنٹ نے ضلع میں جاری پختہ کھالہ جات ٹنل فارمنگ اور ڈرپ اری گیشن سسٹم پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس کو ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لبنی جبار نے جانوروں کے علاج اور یکم مارچ سے شروع کئے جانے والے ویکسنیشن پروگرام سے متعلق بتایا کہ اب تک 3 لاکھ 32 ہزار 300 جانوروں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔6 لاکھ 21 ہزار 916 جانوروں کو کرم کش ادویات پلائی گئی ہیں چار لاکھ 70 ہزار 310 جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کیا گیا ہے جبکہ 88 ہزار 170 جانوروں کو اے آئی کی گئی ہے۔ اجلاس کو ایگریکلچر ا نجینرنگ اور پیسٹ وارننگ کے محکموں نے بھی اپنی کار کر دگی سے متعلق بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button