DCO Okara agricultural commettee 537

اوکاڑہ،زرعی شعبہ میں بہتری اور کاشتکار کی خوشحالی ہمارا مشن ہے،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا ہے کہ زرعی مداخل کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے شعبہ زراعت کی ترقی اور بہتری کے لئے کیمیائی کھادوں اور زرعی ادویات کی خاص اہمیت ہے ہمیں اپنے دائرہ اختیار میں کاشتکاروں کی فلاح اور بہتری کے لئے کا م کرنا ہے تاکہ ہمارا ملک نہ صرف غذائی خود کفالت میں مطلوبہ اہداف حاصل کر سکے بلکہ ہمارا یہ سیکٹر اس قابل ہو سکے کہ ہم غذائی اجناس برآمد کرنے کے قابل ہو سکیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں کیمیائی کھادوں کے سٹاک ان کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرمریم خاں کو بریفنگ دی انہوں نے محکمہ زراعت کے اداروں کی جانب سے غیر معیاری کھادوں اور جعلی بیجوں کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کاروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے ہدائیت کی کہ محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ محکمے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیا ر کریں انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطمع نظر زرعی شعبہ کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی ہونا چاہیے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.