اوکاڑہ،ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے وسائل سے ترقی کرنی ہے ہر شخص نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ایک ٹیم کے طور پر ہمیں آگے بڑھنا ہے اور جو غلطیاں کو تاہیاں ہوئی ہیں ان کو درست کرنا ہے قوموں کی ترقی میں وقت لگتا ہے لیکن اگر متحد ہو کر آگے بڑھا جائے تو ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور زراعت افسران کو پنجاب حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری فاروق جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چو ہدری محمد شہباز اختر ،چیئرمین ریسرچ میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین سمیت کاشتکاروں اور محکمہ زراعت کے اہلکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔میاں محمد منیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زرعی سائنسدانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کسانوں تک رسائی دی ہے اور ا ب محکمہ زراعت کے افسران کی تکنیکی مہارت سے کسانوں کو بہتر انداز میں راہنمائی مل سکے گی کاشتکاروں اور ان کی فصلوں کا ریکارڈ مرتب ہو گا پیداوار کے صحیح ریکارڈ کی بدولت اس کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکار خوشحال ہوں گے تو ملک صحیح طور پر ترقی کرے گا۔میاں محمد منیر نے ضلع اوکاڑہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور فیلڈ افسران کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے
