okara GT road per bap beta qatal 593

اوکاڑہ،زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا قتل

اوکاڑہ میں زمین کا تنازعہ باپ بیٹے کی جان لے گیاجہاں ہاشم بلوچ اور رفیق بلوچ نامی دوگروپوں کے درمیان جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار4افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی زدمیں آکر باپ اوربیٹا موقع پرجاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگے واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گی متاثرہ فیملی کےمطابق دو مٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان ضمیر ۔غلام مصطفی ۔سرور،ظہرالدین،ریاض وغیرہ نےباقاعدہ منصوبہ بندی کرکے ان کےعزیزوں کو قتل کیا ہے پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں دیرنیہ رنجش اور مقدمہ بازی چلی آرہی ہے اور اس سے پہلے بھی ایک دوسرے کے افراد کو قتل کرچکے ہیں پولیس کا مزید کہنا تھا اس وقوعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے کوشش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا.واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے نعشوں کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں