اوکاڑہ کے گاؤں گشکوری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر محبت میں ناکامی پر لڑکے رمضان اور لڑکی سمیرا نے مل کر زہریلی گولیاںکھالیں جس پر لڑکی تو موقع پرچل بسی تاہم لڑکے رمضان کو پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں اس نے نزاعی بیان دیا کہ وہ سمیرا سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کے گھر والے راضی نہیں تھے جس پر انہوںنے مل کر خودکشی کا فیصلہ کیا اور زہریلی گولیاں کھالیں.چوبیس گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لڑکا بھی انتقال کرگیا ہے.دونوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جنہوں نے کسی قانونی کاروائی سے انکار کردیا ہے.
