okara mai zehreeli sharab peenay se 11 afrad halak 480

اوکاڑہ،زہریلی شراب نے گیارہ زندگیوں کے چراغ گل کردئیے

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں زہریلی شراب نے تباہی مچادی اور تین روز میں گیارہ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بھی بڑھ سکتی ہے ۔ مرنیوالوں میں سے اکثریت کا تعلق مسیحی برادری سے تھا لیکن ان میں سے صرف حمیدمسیح کے ورثاء کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے ان کے علاوہ کسی نے بھی کوئی قانونی کاروائی کیلئے درخواست نہیں دی ہے ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعید ملک نے ڈی ایس پی سٹی ندیم افضال کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرے گی ۔ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ملک طارق اعوان کے مطابق مرنیوالے تمام افراد شراب نوشی کے عادی معلوم ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈی پی اوکاڑہ عمرسعید ملک کی خصوصی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے کچی شراب تیار کرنیوالے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں