kidnapped boy killed in okara 1,012

اوکاڑہ،سات لاکھ تاوان نہ ملنے پر بارہ سالہ بلال قتل،ملزم گرفتار

اوکاڑہ کےتھانہ بی ڈویژن کی حدود باٹیاں والا سےیہ معصوم بچہ دوروز قبل اغوا ہوا تھا جس کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ یہ اغوا برائے تاوان کی واردات ہے جس میں ملزمان نے بچے کے والدین سے سات لاکھ روپے تاوان مانگا ہے جو ادا نہ کرنے کی پاداش میں بارہ سالہ معصوم بلال اکرم کو قتل کردیا گیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغوا کاروں نے تاوان کی رقم سات لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کر دی تھی جس کا انتظام بروقت نہ ہونے پر بچے کو قتل کردیا گیا.تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواکار دونوں ملزمان توقیر اور سیموئیل مسیح کو گرفتار کرلیا ہے اور انہی کی نشندہی پر گیارہ فور ایل سے بچے کی نعش بھی برآمد کرلی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں