dc okara chaired a meetin about qabza mafia 769

اوکاڑہ،سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے ،تجاوزات کے خاتمہ اور شجر کاری و صفائی مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام افسران پورے جذبے ،لگن ،دیانتداری اور جرات مندی سے اقدامات کریں اس سلسلہ میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں تجاوزات کو ہٹائے جانے کے بعد ان مقامات پر دوبارہ سے قبضہ گروپوں کو من مانی کرنے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ان خیالات ا اظہار انہوں نے ضلع میں تجاوزات کے خاتمہ ،سرکاری اراضی کو واگزار کروانے اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ،ڈی ایم او چوہدری طاہر امین ،تحصیلداران و نائب تحصیلداران سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ہدائیت کی کہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کے ہٹائے جانے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں بھیجیں گے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ اور اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ایک ماہ کا ایکشن پلان جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور 15روزہ پلان بنا کر اس کے مطابق تجاوزات کے خاتمہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں گے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل اوکاڑہ میں 1207کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے جس کی مالیت 795ملین روپے سے زائد ہے تحصیل دیپالپور میں 3180کنال سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا ہے جس کی مالیت 540ملین ہے جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں 1100کنال سے زائد رقبہ جس کی قیمت 522ملین ہے واگزارکروایا جا چکا ہے ۔ضلع کی تینوں تحصیلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مہم جاری ہے اور آئندہ ایک ہفتے ہیں تینوں تحصیلوں میں صفائی کی یہ مہم کامیابی سے مطلوبہ نتائج حاصل کر لے گی ۔تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی جاری شجر کاری مہم کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں مناسب جگہوں کے انتخاب کے بعد شجر کاری کی جا رہی ہے اور اس تمام عمل کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ہدائیت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز تینوں تحصیلوں میں فیلڈ سٹاف کی ٹیمیں بنائیں جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن جگہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے ان پر دوبارہ سے قبضہ نہ ہو سکے اور ان مقامات کو عام شہریوں کے استعمال کے لئے کس طرح زیادہ سود مند بنایا جا سکتا ہے اس کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں مریم خاں نے کہا کہ جن سرکاری زمینوں کے قابضین نے کورٹ سے سٹے آرڈر حاصل کر رکھے ہیں ان کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے جن کے سٹے آرڈرزخار ج ہو چکے ہیں ان کو تحویل میں لیا جائے اور دیگر کے سٹے آرڈرز خارج کروانے کے لئے ان کی پیروی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجروں سے گفت و شنید کی جائے اور ان تجاوزات کے خاتمہ کے لئے حکمت عملی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں اور دیہات میں جوہڑوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوراََ کاروائی شروع کی جائے محکمہ اوقاف اور محکمہ انہار کے رقبہ جات کو واگزار کروانے کے لئے ان محکموں کے متعلقہ افسران ساتھ مل کر فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع کا ہر آفیسر اپنے دائرہ اختیار میں خود سے حکمت عملی طے کرے اور نتیجہ خیز اقدامات کے لئے بھر پور کاروائی کرے ضلعی انتظامیہ ان کی ہر سطح پر معاونت کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اوکاڑہ،سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں،ڈپٹی کمشنر مریم خان” ایک تبصرہ

  1. پیر قاسم قبرستان موضع علاول کے گوگیرہ قابضین سے آج تک واپس قبرستان کی زمین نہ لی جا سکی پٹواری بک گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں