اوکاڑہ ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بطور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعیناتی کے دوران میری زیادہ تر توجہ کرپشن کے خاتمہ پر مرکوز رہے گی جبکہ سرکاری اداروں میں بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کار لائے جائیں گے ضلعی سطح پر سرکاری محکموں کے افسران کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں تا کہ سائلوں کو انصاف کی فراہمی اور مشکلات کے حل میں دشواری پیش نہ آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد اوکاڑہ پریس کلب کے سابق صدور حاجی ناصر وحید ،عتیق چوہدری اور الیکٹرونک میڈیا کے جنرل سیکرٹری اظہر شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی بھی موجود تھے ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ سرکاری محکموں کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبہ جات میں شفافیت اور بر وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کوادھورہ چھوڑنے اور میٹریل کے ناقص استعمال پر ان فرموں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ادائیگیوں کو روک لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور افسران کو واضع ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دفاتر میں دوران ڈیوٹی حاضری کو یقینی بنائیں ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں،بی ایچ یوز اور ہیلتھ مراکز میں ڈاکٹروں عملہ کی غفلت لا پروائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ سرکاری محکموں کا سر پرائز وزٹ کر کے بہتری لائی جائے گی ۔
