اوکاڑہ،سلنڈر دھماکے میں کون اور کتنے لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں ؟ جانئے
کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ شہنائیاں بجتی ہیں جہاں ماتم وہاں بھی ہوتے ہیں کچھ ایسا ہی اوکاڑہ کے نواحی گاؤں ون فور ایل میںہواجہاں محمدیعقوب نامی شخص کے خوشیوں بھرے گھر میں قیامت برپا ہوگئی اور ٹھیک اس وقت جب یعقوب کے ہاں بارات آنی تھی اس وقت اس گھر میں جنازے آنے لگ گئے.یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں آئے مہمانوں کیلئےدلہن کی والدہ شاہدہ بی بی دیگر خواتین کیساتھ مل کر کھانا تیارکررہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس میں چھ خواتین تین بچے اور تین مرد جھلس گئے جن کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل کیا گیا تاہم پانچ خواتین کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا جہاں پر دلہن کی والدہ اور بورے والا سے آئی مہمان بچی کلثوم جاں بحق ہوچکی ہیں.اور اب بھی تین خواتین ثمینہ،خالدہ اور رضیہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.