ضلع اوکاڑہ میں خواتین کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال پر تربیت کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہےسماجی تنظیم ٖFoundation fot Awareness & Civic Engagement کی جانب سے منصوبہ برائے ڈیجیٹل سکیورٹی اینڈ انٹرنیٹ فریڈم فار وومین کی افتتاحی تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیا گیا۔یہ منصوبہ ادارہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ایمبیسدڑز فنڈ گرانٹ پروگرام (AFGP) کی اعانت سے شروع کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے فکلٹی آف ایجوکیشن کے انچارج ڈاکٹر خالد سلیم اورممبر پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ تھے۔تقریب میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ ک ے طلبا ء و طالبات ، اساتذہ ، وکلا ، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ مینجر آصفہ خان نے شرکاء کو بتایا کہ سماجی تنظیم فیس اس پروگرام کے ذریعے ایک ہزار خواتین کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال اور ڈیجیٹل سکیورٹی کے حوالے سے تربیت فراہم کرے گی اور خواتین کی آن لائن سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس خواتین کے لیے ایک گائیڈ بک شائع کرے گی، جو خواتین کو انٹرنیٹ پر پیش آنے والی مشکلات اور ان کے تدارک مین مدد گار ثابت ہوگی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا قدم ہے جس سے نہ صرف خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ وہ محفوظ انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال بھی کر سکیں گی۔ممبر پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وہ آ ن لائن ہراسمنٹ کا شکار ہونیو الی خواتین کو مکمل طور پر مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی آپ کو آن لائن ہراساں کرتا ہے تو آپ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کے تحت ایف آئی اے کو رپورٹ کریں۔
