smog ka baes bannay wali garion k khilaf opration start 598

اوکاڑہ،سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائیاں شروع کردی گئیں

ضلع اوکاڑہ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور سموگ کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ،محکمہ ماحولیات نے مشترکہ مہم شروع کر دی ۔دھواں چھوڑنے والی 650گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ ہیوی ٹریفک کے معاملہ میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے شہریوں کو جرمانے کئے گئے 3گاڑیوں کو روٹ پرمٹ نہ ہونے اور 3گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید ،محکمہ ماحولیات کے محمد عاصم رحمان ،محمد جمیل ،علی سعید اور ٹریفک کے اہلکاران پر مشتمل تین ٹیمیں تحصیل اوکاڑہ،تحصیل دیپالپوراورتحصیل رینالہ خورد میں اینٹی سموگ مہم کو جاری رکھیں گی سموگ مہم کے دوران سکولوں کے طالب علموں کو بھی دھوئیں کے منفی اثرات اور سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں