اوکاڑہ،سموگ کے مضراثرات سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کو صاف اور سر سبز و شاداب رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے سموگ کے خاتمہ کے لئے ہمیں ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہے بلکہ اس کے مستقل حل کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہیں لوگوں کو سموگ کے مضرا ثرات سے آگاہی دینے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی سیمینا ر کا انعقاد اور شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کرنے کا عمل قابل تحسین ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بلدیہ ہال میں آگاہی سیمینا ر سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل ناصر، سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر شاہد ڈوگر ، ایس ڈی اوفاریسٹ افتخار جنجوعہ ،محکمہ ماحولیات کے نمائندے نعیم احمد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال،ایم ایس صاحبان سمیت ماہرین نے سموگ پیدا ہونے کی وجوہات اس کے تدارک اور اس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق لیکچرز دیئے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ جس طرح صحتمند زندگی کے لئے صاف کھانا صاف پانی ضروری ہے اس طرح صاف ہوا بھی انسانی صحت کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ہم اس فضا میں سانس لیتے ہیں اور اس میں شامل آلودگیاں ہماری صحت کو خطرے سے درچار کر سکتی ہیں ترقی یافتہ دنیا میں لوگوں کی عمر زیادہ ہے اور ماضی قریب میں ہمارے آباؤاجداد بھی لمبی عمر پاتے تھے کیونکہ اس وقت فضا صاف تھی اور ہوا کو آلودہ کرنے والی کثافتیں نہ ہونے کے برابر تھی ہمارا مذہب اسلام ہے اسلام ہمیں صفائی ستھرائی کی تلقین کرتا ہے اور صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے کیونکہ حفاظتی تدابیر وہ کام کر سکتی ہیں جو دوائی بھی نہیں کر سکتی ہمیں ان لوگوں کو بھی آگاہی دینا ہے جو دانستہ یا نا دانستہ فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہے ہیں کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر فصلوں کی باقیات کو جلا کر یا اپنی گاڑیوں میں غیر معیاری ایندھن استعمال کر کے خطر ناک دھواں پیدا کرنے کا باعث بن رہے ہیں اگر میں سے ہر شخص یہ عہد کر کے اپنے بزرگوں اور اپنے بچوں کے نام پر درخت لگائے گا اس سے نہ صرف ماحول صاف شفاف کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ہمارے شہر قصبات اور دیہات سر سبز و شاداب ہو جائیں گے فضا کو صاف رکھنے ،ماحول کو صاف ستھرا بنانے اور درخت لگانے کے لئے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت نہیں ہے صرف ایک درد مند دل اور ایک باشعور ذہن درکار رہے جو اس مثبت طرز عمل پر چل سکے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے آگاہی واک کی قیادت کی۔ واک میں افسران ،طالبعلموں ،خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل ناصر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈاکٹر خورشید بلوچ ،ڈاکٹر ذوالفقار اور دیگر نے لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button