dpo okara news 675

اوکاڑہ،سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک گینگ کے چار ارکان گرفتار،چارفرار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قتل ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک بین الاضلاعی گروہ کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے جس کے چار اراکین ابھی تک مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ضلع اوکاڑہ ، فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں باہمی اشتراک سے چھاپے مار رہی ہیں ٹیموں کی مانٹیرنگ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیا الحق کر رہے ہیں امید ہے کہ ہفتہ عشرہ کے اندر دیگر ملزمان بھی گرفتار کر لئے جائیں گے اسی گروہ نے فروری 2018میں 10/4Lروڈ پر ڈکیتی کے دوران ذوالفقار نامی شخص کو فائر مار کرکے قتل کر دیا تھا ۔ ڈی پی او حسن اسد علوی نے بتایا کہ یہ آٹھ رکنی گروہ سر شام موٹر سائیکل پر اوکاڑہ ، فیصل آباد اور ساہیوال کے اضلاع میں گشت کرتا تھا جہا ں بھی موقع ملتا واردات کرلیتا اس گینگ کے اراکین کاتعلق اوکاڑہ ، فیصل آباد اور ساہیوال سے ہے جن کے پتہ جات آپ کو الگ سے فراہم کر دئے گئے ہیں گینگ اس قدر شاطر تھا کہ ضلع پولیس کی مصروفیات کودیکھتے ہوئے وارداتیں کرتا تھا اگر اوکاڑہ کی پولیس کسی خاص مشن پر مامور ہوتی تو یہ گروہ یہاں پہنچ جاتا اگر ضلع فیصل آباد یا ساہیوال کی پولیس کسی اہم مشن میں مصروف ہوتی تو سٹاف کی کمی کا اندازہ کرتے ہوئے وہاں سر گرم ہوجاتا اس گروہ کا زیادہ تر طریقہ واردات تھا کہ مغرب کے بعد روڈ پر نکل آتا جہاں کسی کی گاڑی خراب ہوتی یاکوئی گاڑی روڈ پر کھڑی نظر آتی تو وہاں جا کر ڈکیتی کی واردا ت کر تااس گروہ نے ضلع اوکاڑہ میں مجموعی طور پر 21وارداتوں کااعتراف کیا ہے ملزمان سے بھار ی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ دیگر اضلاع کی وارداتیں اس سے الگ ہیں ڈکیت گنیگ سے مجموعی طور پر سات لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے مال مسروقہ کی ریکوری ہوئی ہے جس میں مال مویشی ، موٹر سائیکلیں ، طلائی زیوارت ، میک اپ کا سامان اور نقدی شامل ہے ضلع ساہیوال اورضلع فیصل آباد کی پولیس اس گینگ سے اپنے اپنے اضلاع کی وارداتوں کی برآمدگی کرے گی میں اپنی پولیس فورس او ربالخصوص ڈی ایس پی چودھری ضیاالحق اور ایس ایچ او صدر اوکاڑہ محمد سرور اور انکی ٹیم کو شاباش دینا ضروری سمجھتا ہوں انہوں نے بہترین حکمت علمی ترتیب دے کر بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے امید کرتا ہوں کہ دیگر چار مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔اس موقع پر میں ڈکیت گینگ کوگرفتا ر کرنے والی ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں