اوکاڑہ،امیدوار پی پی 184 ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ہراس پراجیکٹ کی تکمیل تیزی سے کی جس سے جلد از جلدان کی تجوریاں بھریں۔ جس ملک کے غریب ، محنت کش اور مزدور کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول کٹھن ہو جس ملک کی سونا اگلتی زمینوں کو بنجر بنایا ہو جس ملک کے کاشتکار بے حال ہو چکے ہوں اس ملک کی ترقی ہونا ممکن نہیں ن لیگ نے عوام کو طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایم ایم اے کو دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ غریبوں کو بے سرو سامانی کے منجدھار میں دکھیلا عوام بار بار دھوکہ نہیں کھائیں گے عدلیہ کے فیصلوں کی توثیق عوامی عدالت بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام شریف فیملی سے سوال کر رہی ہے میٹرو بسز اوراورنج ٹرین چلانا ضروری تھا کہ غریبوں ، محنت کشوں مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ضروری تھا کاشتکاروں کو زرعی سہولیات فراہم کرکے ملک کو ترقی کے دھارے میں لانا ضروری تھا یا اسلام آباد سے جاتی امراء تک سڑکوں کی تعمیر ضروری تھی، انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو سراج الحق کی شکل میں ایک غریب دوست اور محب وطن عطا کیا ہے جس کی سیاست کا محور صرف اور صر ف غریب عوام ہیں جب تک ملک میں بسنے والا غریب ، محنت کش مزدور اور کسان خوشحال نہیں ہو جاتا ملک کی ترقی محض ایک خواب کی مانند ہے سراج الحق اقتدار میں آکر پسے ہوئے طبقہ کو محرومیوں سے نکالنے اور کاشتکاروں کو زرعی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں گے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوامی فلاح پر خرچ کریں گے کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے جو جدو وجہدکریں گے ۔ قومی اداروں کی عزت وقار میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے ملک کو مضبوط اور عوام کو خوشحال بنائیں گے ۔
