ch irfan sagi chairman complaint sell okara 86

اوکاڑہ،سپیشل پرسنز کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

گزشتہ دنوں چئیرمین شکائیت سیل چوہدری عرفان سگی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی اس دوران میں نے انہیں پیشہ افراد کو ہسپتالوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور تجویز پیش کی کہ اگر ان کے لئے الگ کاؤنٹر اور سٹاف مقرر کر دیا جائے جوان کو پرچی سے لے کر چیک اپ اور ادویات کی فراہمی تک ان کی ہیلپ کرے تو اس سے ان کو قطار کے انتظار کی مشقت سے بچتے ہوئے آسان علاج معالجے میں بہت مدد ملے گی

چوہدری عرفان سگی صاحب نے نہ صرف اس تجویز کو پسند کیا بلکہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھ دیا جس کی روشنی میں آج چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر اظہر نقوی نے سپیشل پرسنز کو سہولیات فراہم کرنے بارے ضلع اوکاڑہ میں موجود تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں