live stock okara news 526

اوکاڑہ،سیاسی فیصلے پارلیمنٹ کے فورم پر کئے جاتے توعدلیہ کو فیصلے نہ کرنے پڑتے،چوہدری سجادالحسن

اوکاڑہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق پارلیمانی سیکرٹری خزانہ چوہدری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی عدلیہ کے فیصلوں کی خود ذمہ دار ہیں سیاسی فیصلے پارلیمنٹ کے فورم پر کئے جاتے تو عدلیہ کو فیصلے نہ کرنے پڑتے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پارلیمنٹ کی بالا دستی آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے جدو جہد کی مگر ن لیگ اقتدار کے نشے میں گم رہی اور پی ٹی آئی احتجاج اور دھرنوں کے راستے پر چل نکلی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا چوہدری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی ھنوں میں جمہوریت کی مضبوطی استحکام پاکستان اور عوامی فالح کے لئے جدو جہد کرتی آئی ہے اور آج تک اس پر قائم دائم ہے پیپلز ہارٹی ہردور میں قومی اداروں کے عزت و تکریم میں اضافہ کیا حالانکہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف محاذ نہیں کھولا پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں عوامی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جس سے پاکستان میں بسنے والے مزدور ، محنت کش اور کسانوں میں حقیقی خوشحالی آئی پیپلز پارٹی نے عوامی معیار بلند کرنے کو ترجیح دی پچھلے دور حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرنے سے لاکھوں گھرانوں کے چراغ روشن کئے یہ پروگرام حقیقی معنوں میں پسے ہوئے طبقے کو ریلیف پہنچانے کا عمل تھا جسے موجودہ حکمران نہ چاہنے کے باوجود جاری و ساری رکھنے پر مجبور ہوئے آئیندہ انتخابات میں عوام پورے ملک سے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کرکے عملی اقدامات کا نمونہ پیش کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں