دیپالپور،سید زاہد شاہ گیلانی کی بطورِ چیئرمین عشرزکوٰۃ ضلع اوکاڑہ خدمات ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی،تین سالہ دور میں آفس اخراجات اور گاڑی کے فیول سمیت تمام اخراجات اپنی جیب سے اداکئے،اپنی زندگی میں سیدزاہدشاہ گیلانی جیسا ایماندار چیئرمین عشرزکوٰۃ نہیں دیکھا،سعیدخدری،حافظ ناصررضاوچوہدری یٰسین وغیرہ کی گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سعیدخدری اور حافظ ناصررضا،چوہدری یٰسین سمیت متعدد عشرزکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے سہدزاہد شاہ گیلانی کے تین سالہ عشرزکوٰۃ کمیٹی ضلع اوکاڑہ کے دور کو تاریخ کا سنہرا دور قراردیتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سعیدخدری بھٹہ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت حافظ ناصررضا ملک،چوہدری محمدیٰسین اور چوہدری اعجاز ہارنی و دیگر مقامی چیئرمینوں اور سماجی شخصیات نے سیدزاہد شاہ گیلانی کے دوربارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدزاہدشاہ گیلانی نے جس خوبصورتی سے اس اہم ترین عہدے کو نبھایا ماضی میں کم از کم ضلع اوکاڑہ کی حدتک اس کی مثال نہیں ملتی ۔شاہ صاحب اپنی ذمہ داری کے حوالے سے کتنے حساس تھے اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے دور میں انہوں نے آفس کے اخراجات بھی کبھی حکومتی فنڈز سے نہیں لئے بلکہ گاڑی کیلئے ایندھن کابل بھی وہ اپنی جیب سے اداکرتے تھے ۔سیدزاہدشاہ گیلانی زکوٰۃ کے پیسے کو حقدار تک پہنچانے کیلئے تمام پراسس کی خودنگرانی کرتے تھے اور ہروقت سوچتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ زکوٰۃ کی رقم کسی غیرمستحق تک نہ پہنچ جائے ۔ان کے دور میں بیشمارلوگوں کو ان کا حق ان کی دہلیز تک بغیر سفارش و رشوت پہنچتا رہا۔بیماروں کیلئے انہوں نے یادگار خدمات سرانجام دیں اور ہسپتال کیلئے مختص فنڈ کو ڈبل کردیا جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ۔اور اس پراسس کو آسان بنانے کیلئے زکوٰۃ کمیٹی کا ایک نمائندہ بھی ہسپتال میں بٹھایا تاکہ کسی کا حق نہ مارا جائے علاوہ ازیں جہیز فنڈ،گزارا الاؤنس اور اپنا کاروبار کرنے کیلئے بھی رقم خرچ کی گئیں اور اس کیلئے ہمیشہ میرٹ کو مدنظر رکھا گیا۔مقامی چیئرمینوں اور غریب و مستحق افراد نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سیدزاہدشاہ گیلانی کو ہی دوبارہ چیئرمین عشرزکوٰۃ کمیٹی اوکاڑہ مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے تاکہ خدمت کا یہ سلسلہ رکنے نہ پائے اور اسی طرح شفافیت کیساتھ جاری رہے۔
