اوکاڑہ،سیلفی کا جنون،میاں بیوی نہر میں ڈوب گئے 343

اوکاڑہ،سیلفی کا جنون،میاں بیوی نہر میں ڈوب گئے

سیلفی ایک ایسا کریز ہے جو ہرسال سینکڑوں جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہا ہے۔صرف اوکاڑہ میںدرجنوں جانیں سیلفی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں جس کی تفصیلی رپورٹ بھی اوکاڑہ ڈائری یوٹیوب چینل پر موجود ہے تاہم آج ایک بار ایسا ہی کچھ دیکھنے کو اس وقت ملا جب اوکاڑہ کے نواحی علاقے 39 تھری آرکے رہائشی میاں بیوی ندیم ظفر اور کنزہ ندیم نہر لوئر باری دوآب پر سیلفی بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔ ہواکچھ یوں کہ ندیم کی بیوی کنزہ کا سیلفی بناتے ہوئے اچانک پیر پھسل گیا اور وہ نہر میں جا گری۔
بیوی کو بچانے کے لئے شوہر ندیم ظفر نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی ۔موقع پر موجود لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور خاوندندیم کو زندہ بچا لیا جبکہ خاتون کی نعش کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اس واقعہ کی رپورٹ دیکھئے اس وڈیو میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں