اوکاڑہ،سینئروکیل قاتلانہ حملے میں زخمی،ڈسٹرکٹ بار نےغیر معینہ مدت تک ہڑتال کردی

اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے ممبر رانا سرفراز احمد خان ایڈووکیٹ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں ان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ صبح کی سیر کیلئے گھر سے نکلے تھے کہ اسی دوران بینظیر روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔سرفراز احمد خان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔اس افسوسناک واقعہ کے بعد اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button