ضلع اوکاڑہ محکمہ تعلیم کے افسران کی اندھیر نگری ایک ہی اسکول کے پانچ ملازمین کے تبادلے کردیئے ۔تبادلہ کئے جانے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے انتقامی کاروائی ہے جو مقامی پی ٹی آئی ورکر راؤسرفراز کے کہنے پر کی گئی ہے ۔پانچوں ملازمین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد نے ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاں 28 ٹو ایل گورنمنٹ بوائز اسکول کے درجہ چہارم کے ملازمین جو احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے اور سکول کی طرف سے کوئی شکایت نہ تھی سی او ایجوکیشن نے ہیڈ ماسٹر خالد نعیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور درجہ چہارم کے 5 ملازمین کے دوردراز تبادلے کردیئے۔

ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرفراز کا کوئی بھی بچہ اسکول میں زیر تعلیم نہیں محکمہ تعلیم نے سرفراز گڈو کوسکول کمیٹی کا ممبر بنایا تو انہوں نے اسکول میں اپنا گروپ بنالیا۔ پی ٹی ٹیچر ساجد اور کلاس فور کا ملازم فہد ہے سرفراز نے جس بندے کا ٹرانسفر کرنے کا کہا انہیں پانچ لوگوں کا ٹرانسفر کیا گیا جبکہ فہد مرضی سے اسکول آتا اور جاتا ہے درجہ چہارم کے ملازمین کا وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم اور چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

درجہ چہارم کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کہ کوئی بھی سکول کا وزٹ کریں اور دیکھیں ملازمین اپنی ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بھی کوئی شکایت نہ ہمارا سیاسی بنیاد پر سی او ایجوکیشن اوکاڑہ کے خدمات سے ٹرانسفر کی گئی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارے ساتھ پورا انصاف کیا جائے آئے۔