okara shadi walay ghar mai slunder phatne se 12 zakhmi 920

اوکاڑہ،شادی والے گھر میں اچانک کہرام مچ گیا

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 4/1 ایل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران گھر میں کھانا بناتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد جھلس گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.ریسکیو کو موصولہ کال کے مطابق شیرگڑھ کے قریب گاؤں 4/1 ایل میں گھر کے کمرے میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر اچانک ایک دھماکے کیساتھ پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہاں موجود کھانا تیارکرنے والی خواتین اور بچےجھلس گئے جن کی تعداد بارہ ہے.ریسکیو نے موقع پر پہنچ تمام زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کردیا تاہم پانچ خواتین کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں