اوکاڑہ،شدید آندھی میں دیوار گرنے سے میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق
رات کو آنیوالی آندھی کی وجہ سے 34 جی ڈی میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق 34 جی ڈی میں پیش آنیوالے اس افسوسناک سانحے میں اسی سالہ دلمیر،اس کی بیوی بھاگاں بی بی اور آٹھ سالہ عدنان ولد عزیز جو کہ ان کا پوتا تھا جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی زخمی بھی ہوئی جسے ریسکیو 1122 نے فوری ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ہے۔جبکہ جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔