shart laga kr nehar par krne wala halak 953

اوکاڑہ،شرط لگاکر نہر پارکرتے ہوئے ڈوب جانے والے شخص کی وڈیو اوکاڑہ ڈائری نے حاصل کرلی

اسلام نے شرط حرام قرار دی ہے مگر اس کے باوجود بیشمار افراد آج بھی شرطیں لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ائے روز کئی حادثات بھی سامنے آتے رہتے ہیں .عید الفطر کے روز بھی ایسا ہی ہوا جب چاردوست رکشہ پر بیٹھے رینالہ جارہے تھے کہ نہرباری دوآب پر ان کے درمیان شرط لگ گئی کہ دیکھیں کون تیر کر اس نہر کو پار کرتا ہے .اس کے بعد تین دوستوں نے نہر پار کرلی مگر 39/3R کا رہائشی سانول نہر پارنے میں کامیاب نہ ہوسکا اس طرح وہ نہ صرف یہ شرط ہارگیا بلکہ شرط کیساتھ ساتھ اپنی زندگی بھی ہار گیا.اس موقع پر ڈوبنے والے کی بیوی بھی رکشے میں سوار تھی اور بدقسمتی سے وہ اپنے خاوند کو ڈوبتا دیکھتی رہی .آدھی سے زیادہ نہر پار کرنے کے بعد جب وہ ڈوب گیا تو اس نے تشویش کا اظہار کیامگر اس کے دوستوں نے کہا کہ وہ ڈرامہ کر رہاہے
اوکاڑہ ڈائری نے یہ وڈیو حاصل کرلی ہے جس میں اس کے دوستوں اور بیوی کی مزید گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے. آپ بھی یہ وڈیو دیکھئے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.