536

اوکاڑہ،شریف خاندان کوعدالتوں میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،اشرف خان سوھنا

اوکاڑہ ، تحریک انصاف لیبر ونگ پاکستان کے صدر محمد اشرف خاں سوہنانے کہا ہے کہ شریف خاندان کوعدالتوں میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے اس لئے ان پر دباؤ ڈالنے کے جتن کئے جا رہے ہیں عوام عدالتوں اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے اخبار نویسوں سے اپنے ڈیرے پر ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہا ہے کہ سال ہا سال سے تخت رائے ونڈ حکمران رہا ہے جس کے دوران انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور یہ ایک بہت بڑا مافیا بن چکے ہیں اس وقت عدالتوں میں مقدمہ کے نتائج میں ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے جس کے لئے عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے جتن کئے جا رہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام عدالتوں اور اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں