اوکاڑہ،صؤبائی وزیرزراعت مستعفی ہوں ورنہ۔۔۔ ؟ پاکستان کسان اتحاد نے وارننگ دے دی

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری احسان اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےصوبائی وزیر زراعت پنجاب نعمان۔لنگڑیال سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر نعمان لنگڑیال نے استعفیٰ نہ دیا تو ملگ گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں اوکاڑہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبایی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے شعبہ زراعت تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے کسانوں کو دی جانیوالی سبسڈی اور ٹوکن پالیسی کرپشن۔کا شکار ہے شوگرکین۔پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا حکومت کپاس کا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکی کسانوں کو انکی فصلوں کا پورا ریٹ نہیں دیا جا رہا حکومت زرعی ادویات کھاد بیج کے ریٹس کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ناقص بیج اور زرعی ادویات سرعام بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے کسان شدید مالی بحران کا شکار ہے وزیر زراعت کا اس شعبہ سے دور دور تک کویی تعلق نہیں انکی۔نااہلی۔کی وجہ سے کسان دن بدن۔کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے انہوں۔نےحکومت پنجاب سے صوبایی وزیر نعمان لنگڑیال کی جگہ پر زراعت سے واقفیت رکھنے والا قابل وزیر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں۔نے خبردار کیا کہ اگر ان کا جائز مطالبہ نہ مانا گیا تو کسان اتحاد سے منسلک لاکھوں کسان ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button