اوکاڑہ،صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا لاہور پولیس کے خلاف سخت احتجاج

اوکاڑہ صرافہ مارکیٹ کے یہ دوکاندار سی آئی اے پولیس لاہور کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس کی جانب سے آئے روز بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے اور ان سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں صرافہ یونین کے عہدیداروں نے الزام عائد کیا کہ لاہور پولیس ایک ماہ کے دوران ان سے ڈھائی کروڑ روپے لے کر گئی ہے اور آج پھر ان کے ایک ساتھی کو چوری شدہ سونا خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس دوران دیگر تاجروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ ظلم ہے ہم قانون کے مطابق اور حکومتی ہدایات کے مطابق کاروبار کرتے ہیں لہٰذاحکومت کو چاہئے کہ ہ میں تحفظ فراہم کرے اور اگر ہم سے کوئی شکاءت ہے تو ہم سے بیٹھ کر بات کی جائے نہ کہ اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا جائے ۔ تاجروں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور سی آئی اے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button