اوکاڑہ،صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو شہر یار سلطان نےڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہمراہ گندم خریداری مراکز اختر آبار ،رینالہ خورد اور شیر گڑھ میں گندم کی خریداری کے عمل کا معائنہ کیا ہے.انہوں نے گندم خریداری سنٹروں پر گندم کی بوریوں کا وزن ،گندم کی کوالٹی ،گندم کا موائسچر بھی چیک کیاشہر یار سلطان نے گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کے اجراء کے لئے لگائی جانے والی فہرستیں اور سنٹر ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور عملہ کو ہدائیت کی کہ وہ کاشتکاروں کی سہولت کو مقدم رکھیں کسانوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے بیٹھنے کے لئے معقول انتظامات اور ٹھنڈے پانی کی لگاتار فراہمی کو ہر جگہ یقینی بنایا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت حکومتی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں سے 1300روپے فی 40کلو گرام گندم خرید کر رہی ہے ۔ صوبائی سیکریٹری کو آپریٹو شہر یار سلطان نے مراکز خریداری سنٹروں پر باردانہ کے حصول اور گندم لے کر آنے والے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو میرٹ پر شفاف انداز میں باردانہ کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس کی شفافیت کے لئے ضلع ،ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر اس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کسان بھائیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 15لاکھ6ہزار 2سوبوری گندم کا ہدف ہے جس کے لئے حکومتی پالیسی کے مطابق مرحلہ وار باردانہ کا اجراء شروع ہے ضلع میں اب تک 5لاکھ 47ہزار 931بوری باردانہ تقسیم کی جا چکی ہے اور تمام خریداری مراکز پر کاشتکار گند م لے کر آرہے ہیں اور ان سے خریداری کی جاری ہے ۔
