اوکاڑہ،صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور اعجاز عالم بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے 750

اوکاڑہ،صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور اعجاز عالم بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

اب تک ضلع اوکاڑہ خاصا محفوظ تھا مگر اب کرونا وائرس نے اس جانب رخ کرلیا ہے اور آئے روز تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ آج ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ اعجاز عالم نے اپنے سوشل میڈیا اکاوَنٹ کے ذریعے اس بارے میں آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیاہے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کھانسی،جسم درد اور بخار جیسی علامات نہیں ہیں ۔ عوام صحتیابی کیلئے دعا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں