اوکاڑہ،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ،شیلٹرہوم کا افتتاح

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین نے اچانک اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نےڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لئے قائم شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ۔انہوں نے ہسپتال کے ایمر جنسی روم ،گائنی وارڈ ،سر جیکل وارڈ ،آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے کئے گئے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے شیلٹر ہوم کے قیام اور جدید گائنی وارڈ کی تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے مفت علاج اور انہیں ادویات کی فراہمی کے لئے نہ صرف عملی اقدامات کئے گئے ہیں بلکہ اس سلسلہ میں حکومت نے واضع گائڈ لائن بھی جاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے اور ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی آسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کر دی گئی ہے ۔پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی بھی میرٹ پر جلد مکمل کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خان نے صوبائی وزراڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز عالم آگسٹین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے کئے اقدامات ،ادویات کی مریضوں کو فراہمی ،ڈاکٹر ز کی تعیناتی ،ڈی ایچ کیو سٹی اور ڈی ایچ کیو ساؤ تھ سٹی میں حکومتی خزانہ سے کوئی رقم خرچ کئے بغیر مخیر حضرات کے تعاون سے شیلٹر ہوم کا قیام ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی میں گائنی وارڈ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما محمد اشرف خان سوہنا ،چوہدری سلیم صادق ، چوہدری عبداللہ طاہر ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری طارق ارشاد بھی موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دورہ دیپالپور کی دعوت دی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button